• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ معطل کرنے پر صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔


مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر برہم ہوئے تھے، کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیا۔

اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔

سی این این کے مقدمہ کرنے پر وائٹ ہاؤس بھی میدان میں آگیا ہے، وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدمہ کرنا سی این این کا ایک اور تماشا ہے، پُر زور دفاع کریں گے۔


تازہ ترین