• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم اسپتال میں دھماکہ،2ٹیکنیشنز زخمی

2 Technicians Injured In Blast Of Shaukat Khanam Hospital
لاہور میں واقع شوکت خانم اسپتال کے ایئرکنڈیشنڈ پلانٹ میں دھماکے سے2ٹیکنیشنز زخمی ہوگئے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع شوکت خانم اسپتال کےاحاطے میں نصب اے سی پلانٹ کی پائپ لائن اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب2 ٹیکنیشنز وہاں کام کر رہے تھے۔

دھماکے سے دونوں ملازم معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پائپ لائن پھٹنے کی آواز دور دورتک سنی گئی جس سے وہاں خوف وہراس پھیل گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں معمول کے مطابق کام جاری ہے ۔
تازہ ترین