• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نئے ٹیکسوں اور مہنگائی کے ستائے عوام پر یکم جولائی سے ’’پٹرول بم‘‘ گرانے کی تیاریاں جاری ہیں‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 60 پیسے تک اضافے کی سمری بھجوا دی گئی۔ اوگرا کی طرف سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات 8 روپے 60 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کے تحت یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لٹر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 60 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ حتمی اعلان کل کرے گی۔
تازہ ترین