بھارت کے معروف سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگن لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروچرن کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروادی گئی ہے، تاہم ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
پولیس حکام معاملے کی تفتیش اور اداکار کا کال ریکارڈ ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ چرن سنگھ نے 22 اپریل 2024ء کو لاپتہ ہونے سے قبل آخری مرتبہ کس سے بات کی تھی۔
گروچرن کے والد کی جانب درج کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’میرا بیٹا 50 سالہ گروچرن سنگھ 22 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے ممبئی کیلئے گھر سے نکلا تھا، وہ نا تو ممبئی پہنچا اور نا ہی واپس گھر آیا، اس سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہورہا، ہم اسے تلاش کررہے ہیں لیکن وہ اب تک لاپتہ ہے۔
گروچرن سنگھ نے کامیڈی شو میں خوش مزاج روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کیا تھا۔