• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کپاس کی پیداوارمیں کمی،درآمدات میں ریکارڈحدتک اضافہ

ممبئی(رائٹرز)صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کپاس کی درآمد آئندہ سال جولائی میں ریکارڈ حدتک زیادہ برقراررہنے کی توقع ہے جبکہ خراب موسم نے دنیا کے چوتھے بڑے کپاس کے پیدواروالے ملک کے کسانوں کو اس فصل کے زیر کاشت علاقے میں کمی  کرنے پر مجبورکردیا ہے۔رائٹرزکے مطابق پاکستان میں سپلائی کے بحران  ،ایک ایسے وقت  جب یکے بعددیگرے خشک سالی نے سب سے بڑے پیداواری ملک بھارت کی پیداوارکو اپنی لپیٹ  میں لے رکھا ہے،کی وجہ سے کپاس کی عالمی قیمتوں میں تقر یباًرواں 11 ماہ کی بلندقیمتوں کے ساتھ مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔سپلائی  بحران  سے بھارت کے لئے مزید برآمدات کا موقع پیدا ہوگیا۔پاکستان اوربھارت دونوں ممالک رواں سال باری باری ایک دوسرے سے ملک میں کپاس کی کمی کے پیش نظر  پہلے ہی خریداری کرچکے ہیں ۔حکومت پاکستان اورمتعلقہ صنعت کی جانب سے اضافی پیداوارکی کوششوں کے باوجودپاکستان میں کپاس کے زیرکاشت رقبے میں 15فیصدتک کمی واقع ہوئی ہے۔
تازہ ترین