آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آئی ایس پی آر

October 18, 2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ملک کی داخلی اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ادارے کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔