چار بالز،چار وکٹیں، کیمفر مخصوص کلب کے تیسرے رکن بن گئے

October 19, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز) آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بننے کے ساتھ مسلسل چار گیندوں پر وکٹ حاصل کرنے والے مخصوص کلب کے ممبر بھی بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے نیدر لینڈز کے خلاف انجام دیا۔ ان سے قبل 2019 میں افغانستان کے راشد خان نے آئرلینڈ جبکہ اسی برس سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار کھلاڑی آئوٹ کیے تھے۔ مجموعی طور پر یہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 20ویں ہیٹ ٹرک ہے جبکہ ورلڈکپ مقابلوں کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ 2007 میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلادیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جو ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز، دونوں ہی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ ملنگا جنوبی افریقا کے خلاف 2007کے ون ڈے ورلڈکپ میں بھی لگاتار چار گیندوں پر وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔