راجہ کمان افسر کی زیرصدارت جے کے ایل ایف لوٹن برانچ کا اجلاس

October 19, 2021

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کا اجلاس زیر صدرات برانچ صدر راجہ کمان افسر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک اور تنظیم کے حوالے سے کشمیری نوجوانوں کے کردار کو تحریک آزادی کشمیر کی سرگرمیوں میں مربوط بنانے پر غور و خوض کیا گیا۔ اس بات کو سراہا گیا کہ فرنٹ کی قیادت پر یوتھ بڑی تعداد میں اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، اس تناظر میں نوجوانوں کی فرنٹ میں شمولیت اور ساتھ مل جل کر جہدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، _ زونل صدر سید تحسین گیلانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور برانچ اجلاس میں تنظیمی اور تحریکی امور پر بریفنگ دی ۔ برانچ کے خالی عہدوں پر مشاورتی عمل سے نائب صدر قیوم جنجوعہ، آرگنائزر لیاقت علی چوہدری اورڈپٹی جنرل سیکرٹری برانچ فراز چوہدری کو منتخب کر لیا گیا، حلف برداری کی تقریب قیوم جنجوعہ کی وطن واپسی پر طے پائی ۔ اجلاس میں راجہ کمان افسر، غیاث رشید، لیاقت علی چوہدری، تاثیر شاہ ، فراز چوہدری، توصیف شاہ، شکیل شاہ ، شاہ نواز اعوان ، دانش علی، الیاس چوہدری، سلمان مرزا، فیصل فراز نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس میں برطانیہ زون پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، برانچ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں برانچ فنانس سیکرٹری خواجہ لطیف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دیگر اکابرین کی رحلت پر دعائے مغفرت کی گئی۔