• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گھنٹے میں 415 کاغذی جہاز بنانے کا عالمی ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 200 سے زائد اعزازات اپنے نام کرنے والے ریکارڈ توڑ ڈیوڈ رش نے ایک گھنٹے میں 415 کاغذی ہوائی جہاز بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ڈیوڈ رش نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر بوائز میں ریکٹ بال کورٹ میں ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ کاغذی ہوائی جہاز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کے تحت ہر کاغذی جہاز بنانے کے لیے 7 مراحل میں تہہ کرنا ضروری تھا۔ 

رش نے آن لائن پر لکھا کہ میرے پاس معاونین کی ایک ٹیم تھی جو کاغذ فراہم کرنے، تیار شدہ جہازوں کو تصدیق کے لیے مقررہ گواہوں تک پہنچانے اور انہیں پھینکنے کا کام کر رہی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ لازمی پرواز کا فاصلہ کراس کرتے ہیں۔

اس دوران انھوں نے 60 منٹ کے مقررہ وقت میں 415 ایسے کاغذی ہوائی جہاز بنائے جو تمام مطلوبہ شرائط پر پورے اترے۔ اس طرح انہوں نے اوسطاً ہر جہاز صرف 8.67 سیکنڈ میں تیار کیا۔ 30 مئی کو رش کی یہ کوشش کامیاب رہی اور انہوں نے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

رش نے بتایا کہ اب ان کا اگلا ہدف ایک کاغذی ہوائی جہاز کو تہہ کرکے پھینکنے کے تیز ترین وقت کا ریکارڈ توڑنا ہے، جو اس وقت 4.54 سیکنڈ ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید