حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

October 19, 2021

لاہور(این این آئی) نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، نیب لاہور کی جانب سے ڈی جی ایکسائز کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں اہم تفصیلات مانگ لی ہیں۔نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ اور انکی فیملی سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ نیب نے محکمہ ایکسائز سے حامد ناصر چٹھہ ان کی اہلیہ بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ریکارڈ بھی مانگا ہے کہ بتایا جائے حامد ناصر چٹھہ اور انکی اہلیہ، بچوں کے نام کتنی پراپرٹی، دکانیں، گھر اور پلازے، گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔