افغانستان کی موجودہ صورتحال میں جراتمندانہ فیصلے کرنا ہو نگے، لیا قت بلوچ

October 19, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) )جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جشن میلادالنبی کی مناسبت سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عید میلادالنبی ؐ دنیا بھر کے اہل ایمان کی وحدت و یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 17ربیع الاول کو پیغمبر اعظم ؐ گمرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کرینگی۔مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دینی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہماری حکومت کو بروقت اور جراتمندانہ فیصلے کرنا ہونگے۔ افغان بھائیوں کے دلوں سے بدگمانیاں دور کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔