ہولی فیملی میں پہلی بار دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

October 19, 2021

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی میں پہلی بار دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور مر یضہ روبہ صحت ہے۔چکوال کی رہائشی 36 سالہ فرزانہ کو ہسپتال لایا گیا تھا جو رسولی کے باعث گزشتہ کئی سال سے شدید تکلیف میں مبتلا تھی۔ نیورو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نیورو سرجن ڈاکٹر اشرف نے اپنی ٹیم ڈاکٹر اسرار ، ڈاکٹر آمنہ، ڈاکٹر فرمان اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حسین کے ہمراہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر اشرف نے جنگ کو بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی تاریخ میں اس طرح کا بڑا آپریشن پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر کی قیادت میں شعبہ نیورو میں بڑا کام کیا گیا اور اللہ نے کامیابی دی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضہ ہوش میں ہے، غذا کھا رہی ہے اور تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں۔