جشن میلاد،واسا افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، شکایات سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا

October 19, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر جشن میلادالنبیؐ کا خصوصی پلان جاری کردیا گیاہے 12 ربیع الاول کے حوالے سے واسا کے تمام سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں واسا کا مرکزی شکایات سیل 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا اور جہاں جلوس روٹس سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکیں گی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے جشن عید میلادالنبی کے جلوس روٹس کے انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کو فوکل پرسن بھی مقرر کردیا ہے۔