• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی آپس میں الجھ پڑے


سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے۔

کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کی نوک جھونک اور تلخ کلامی ہوئی۔

عابد شیر علی نے ایمل ولی سے کہا آپ طریقے سے بات کریں، ایمل ولی نے کہا وہ طریقے سے بات کر رہے ہیں، آپ بھی طریقے سے بات کریں۔

قرۃ العین مری اور دیگر اراکین نے عابد شير علی اور ایمل ولی کے درمیان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی۔

عابد شیر علی ستھرا پنجاب حکام سے کمیٹی ممبران اور چیئرپرسن کے سخت سوالات پر برہم ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید