بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد

October 19, 2021

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

نریندر مودی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہر طرف امن و خوشحالی ہو، مہربانی اور بھائی چارے کی اچھائیاں ہمیشہ غالب رہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے عید میلاد النبی مبارک بھی کہا۔

خیال رہے کہ آج جشن میلاد النبیﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔