ہمایوں سعید کا میلادالنبیؐ پر پیغام

October 19, 2021

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر درود شریف کی تصاویر جاری کیں ہیں اور ساتھ میں امت مسلمہ کے لیے دعا بھی کی ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہمت اورطاقت دے اور ہمیں ایسی صلاحیت بخشے کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم محمد مصطفیٰ ﷺ کے نقش قدم پر چل سکیں۔‘