پونچھ اور راجوڑی میں بھارتی فورسز کا آپریشن نویں روز بھی جاری

October 19, 2021

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل نویں روز بھی جاری رہا۔

قابض بھارت نے مقبوضہ وادی میں فورسز کے آپریشنز میں معاونت کے لیے خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کر دیے ہیں۔

این آئی اے، انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگر پیراملٹری فورسز بھی تعینات ہیں۔ جبکہ انسداد دہشت گردی ماہرین بھی بھارتی فورسز کی مدد کیلئے وادی پہنچ گئے ہیں۔

وادی میں سیکیورٹی کی آڑ میں جگہ جگہ ناکے، لوگوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ضلع پلواما میں چند روز کے دوران 28 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔