آریان خان سمیت3 کی درخواست ضمانت مسترد

October 20, 2021


ممبئی منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ ڈرگ کیس میںبھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیتدیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے، جس کے نتیجے میں آریان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی ہے، آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے کہ آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں۔

کروز شپ ڈرگ کیس کا پس منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیاتھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔