• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کی ضمانت کیلئے درگاہ اجمیر شریف میں دعا

درگاہ اجمیر شریف کے موجودہ گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے شاہ رخ خان اور گوری کو آریان کی گرفتاری پر حوصلہ دیا اور ساتھ ہی آج ضمانت مل جانے کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ آزمائش کے وقت  صبر آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا، خاموشی تمام منفی باتوں کا بہترین جواب ہے۔

حاجی سید سلمان چشتی نے آریان کو آج ضمانت ملنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آج کا دن آسانی کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہ رخ خان نے اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے ویسے ہی آریان بھی اپنے والدین کا نام روشن  کریں گے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ممبئی کروز شِپ منشیات کیس کے دیگر ملزمان کو ان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید