پاکستان شاہینز سری لنکا روانہ، عاکف کورونا کے سبب نہ جاسکے

October 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم بدھ کی شب کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئی۔ فاسٹ بولرعاکف جاوید کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ٹیم کیساتھ روانہ نہیں ہوئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ باقی اٹھارہ کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے سات رکن کے کوویڈ ٹیسٹ کلیر ہیں۔ اسکواڈ کے مجموعی اراکین کی تعداد 25ہے۔ اس سے قبل بھی ان کا کورونا ٹیسٹ قومی ٹی ٹوئنٹی کے دورانمثبت آیا تھا۔کرکٹ بورڈ نے ان کا نام ٹیم سے واپس لے لیا۔ دس دن کی آئسو لیشن کے بعد عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔