فٹبال ایسوسی ایشن آف ویلز مسلم ایتھلیٹ چارٹر پر دستخط کرنے والی پہلی تنظیم

October 21, 2021

لندن (پی اے) فٹبال ایسوسی ایشن آف ویلز (ایف اے ڈبلیو) مسلم ایتھلیٹ چارٹر پر دستخط کرنے والی پہلی فٹبال باڈی بن گئی۔ اس چارٹر میں فٹبال کے کھلاڑیوں، سٹاف اور گیمز دیکھنے والے تماشائیوں کیلئے مسلم ضروریات کو تسلیم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ دی فٹبال ایسوسی ایشن آف ویلز (ایف اے ڈبلیو) کاعزم ہے کہ یہ نجم سپورٹس مسلم ایتھلیٹ مستقبل میں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے حخلاف زیرو ٹالرنس کو مزید مستحکم کرے گا۔ ایف اے ڈبلیو کے ایکویلٹی،ڈائیورسٹی اور انٹیگریٹی منیجر جیسن ویب کا کہنا ہے کہ ہم ایسا انوائرمنٹ اور کلچر بنانے کیلئے پر عزم ہیں اور کام کر رہے ہیں جو ویلز میں فٹبال فیملی کے تمام عقائد کیلئے موثر طور پر سپورٹ فراہم کرے۔ انہوں نےکہا کہ کسی کے عقائد یا مذہب کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے اور ہر کسی کو ایک جامع ماحول میں سپورٹ کیا جانا چاہئے، تاکہ وہ خود بھی اس کا حصہ بن سکیں۔ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ فٹبال وہ جگہ ہے جہاں ہر ایک کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہوہ ان سے تعلق رکھتا ہے اور مسلم چارٹر پر دستخط کرنا ہمیں اس وژن کو حاصل کرنے کے قریب تر لے جاتا ہے۔ نجم سپورٹس کے چیف ایگزیکیٹو عباد الرحمٰن نے کہا کہ اس چارٹر پر دستخط کرنے کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ویلز یک جہتی،مساوات اور اپنے کلبس اور ٹیموں میں مسلمانوں کے کنٹری بیوشن کو تسلیم کرنے کی ایکمثبت تحریک میں شامل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو زیادہ متاثر کن اور انکلوسیو بنانے میں مدد کیلئے یہاں موجود ہیں تاکہ ہمارے متعلقہ کلبوں، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کیلئے جوش و جذبے اور محبت کو فروغ دے سکیں۔