شمالی بلوچستان میں آج موسم سرد رہے گا

October 21, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بدھ کوموسم خشک اور سرد رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت4،بارکھان15 ، دالبندین10، قلات1، خضدار15 ، لسبیلہ17، نو کنڈ ی15،سبی 16، تربت19 اور ژوب میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کو بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔