شمالی کوریا نے 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جدید راکٹ لانچر کا تجربہ منگل کو کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تجربے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی درستگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
راکٹ خودکار نظام کے ذریعے 100 کلو میٹر دور تک جبکہ گلائیڈ موڈ میں 115 کلو میٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
شمالی کوریا کے مطابق نئے راکٹ سسٹم سے جنوبی سرحد پر فائر پاور میں نمایاں اضافہ ہو گا۔