کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ

October 21, 2021

پشاور ( وقائع نگار)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا ویکسینیشن اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیکنگ کا عمل جاری ہے اوراس حوالے سے انتظامی افسران نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں اوردیگر علاقوں اور سکولوں میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کی۔ انتظامی افسران نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک کیے اور بیشتر افراد کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کیے۔انتظامی افسران نے مختلف سکولوں کے پرنسپل سے ملاقات کر کے ان کو اپنے سکولوں میں طلباء کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دی۔انتظامی افسران نے مختلف علاقوں میں بی ایچ یوز اور دیگر محکمہ صحت کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا حکم دیا ہے اور ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔