پولیو کاایک کیس رپورٹ نہیں ہوا

October 22, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے لاہور شہر کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک سال میں لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں پولیو کیس نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے شہریوں کے لئے یہ خوش آئند بات ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز کی کارکردگی، انتھک محنت اور کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کو ورلڈ پولیو ڈے ہے