گورنر بلوچستان نے ایس او ایس ولیج کیلئے ایک ٹرک امدادی سامان روانہ کیا

October 22, 2021

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ایس او ایس ویلیج کوئٹہ میں ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے امدادی سامان بھجوایا اس سلسلے میں گزشتہ روز خوراک کی اشیاء پر مشتمل ٹرک گورنر ہاؤس کوئٹہ سے ایس او ایس ویلیج سمنگلی روڈ کوئٹہ کیلئے روانہ کیاگیا گورنر سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر کے صاحب استطاعت افراد پر زور دیا کہ وہ بھی مستحق بچوں کی امداد میں دل کھول کر بھرپور حصہ لیں۔