اس مرتبہ بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے، فیصل قریشی

October 22, 2021

معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے۔

فیصل قریشی نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ہائی وولٹیج میچ ہوگا، میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے بھرپور امیدیں ہیں اس بار بھارت کے خلاف نتیجہ مختلف ہوگا۔

اداکار نے کہا کہ اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔