عائزہ خان کا گرے بالوں میں گلوکارہ لیڈی گاگا سے موازنہ

October 23, 2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان کا سوشل میڈیا پر مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں اداکارہ کے بال گرے رنگ کے جبکہ وہ خود سیاہ لباس میں نظر آرہی تھیں۔اس پوسٹ پر عائزہ خان اور لیڈی گاگا میں موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا گیا ہے کہ گرے رنگ کے بالوں میں کون زیادہ بہتر نظر آرہا ہے۔اس پوسٹ پر عائزہ خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس لُک میں عائزہ خان لیڈی گاگا سے زیادہ بہتر نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک موشن پکچر شیئر کی تھی جس میں اُن کے مداحوں کو پہلی نظر میں اُنہیں پہچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ میں انگریزی نظم بھی لکھی تھی۔عائزہ خان کی جانب سے رنگوں سے متعلق لکھی جانے والی اس نظم کا اردو میں مفہوم کچھ یوں تھا کہ ’یہ سیاہ اور سفید دنیا نہیں ہے، زندہ رہنے کے لئے رنگوں کو پھیلنا چاہئیے اور میرا ماننا ہے کہ شاید آج ہم سب کو گرے رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنی چاہئیے۔ علاوہ ازیں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ عائزہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ اتنا خوبصورت ہونا تو جرم ہے۔اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان نے بھی انہیں دل والا ایموجی سینڈ کیا۔