اسٹاک مارکیٹ، کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، 200 پوائنٹس کم

October 23, 2021

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث انڈیکس نہ صرف46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھوکر واپس آگیا بلکہ200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 45500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 34ارب روپے ڈوب گئے جبکہ60.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے چھوٹے سرمایہ کار اور بروکریج ہاؤسزاتار چڑھاؤ کے خلاف سے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں243.04پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45821.40 پوائنٹس سے کم ہو کر45578.36پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 134.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس18006.14پوائنٹس سے کم ہو کر 17871.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31279.32پوائنٹس سے کم ہو کر 31144.25پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب9 کروڑ91 لاکھ 39ہزار 322روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب 97ارب 62کروڑ 27لاکھ 45ہزار 301روپے سے کم ہو کر78کھرب 63ارب 52کروڑ 36لاکھ 5ہزار 979روپے ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ 6لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے33کروڑ 83لاکھ 15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 208میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 3کروڑ58لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ 25لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ 10لاکھ، میپل لیف1کروڑ 52لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ 37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں74.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1195.00روپے ہو گئی اسی طرح60.01روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10350.00 روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھاؤ میں80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اس کے حصص کی قیمت گھٹ کر 5720.00روپے ہو گئی اسی طرح 55.32روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر1503.33روپے پر آگئی۔