ایلک بالڈون کی پراپ گن کی گولی سے خاتون فوٹوگرافر ہلاک، ہدایتکار زخمی

October 23, 2021

نیو میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چلنے والی گولی سے فلمی منظر کی عکاسی کرنے والی سنیما ٹوگرافر خاتون ہلاک ہو گئیں۔ یہ گولی اداکار پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلی تھی۔ اس واقعے میں فلم کے ہدایت کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار اور پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلنے والی گولی سے خاتون سنیماٹوگرافرہیلینا ہوچینز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔پراپ گن سے چلنے والی گولیوں سے فلم کے ہدایت کار جوئل سوزا بھی زخمی ہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور ایلک بالڈون پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔نیو میکسیکو کے علاقے سانتا فے کے کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے یہ حادثہ ایک فلم’ ʼرَسٹ‘ کے سیٹ پر ہوا۔ دفتر نے مزیدبتایا کہ 68 سالہ اداکار و پروڈیوسر ایلک بالڈون کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔