محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔
محکمۂ صحت کے مطابق بنوں سے 2 اور شمالی وزیرستان سے 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔