اورنج ٹرین اور میٹرو بس معطل

October 23, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین کے بعد میٹرو بس بھی معطل کردی گئی۔پی ڈی ایم جماعتوں کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کے باعث پہلے میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کیا گیا تھا، اسکے بعد میٹرو بس سروس مکمل معطل کردی گئی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بحالی کا فیصلہ کیا جائیگا۔ یتیم خانہ چوک پر احتجاج کے باعث اورنج لائن سروس پہلے ہی مکمل طور پر معطل ہے۔