مستونگ آپرپشن، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

October 23, 2021


بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے روشی میں آپریشن کیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوفیں اور 20 کلو دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔