اسلام آباد میں مزید 118شہری ڈینگی کاشکار

October 23, 2021


اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118شہری ڈینگی کاشکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2721 ہوگئی جن میں سے 1668 فراد کا تعلق دیہی علاقوں سے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1053مریض ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 79 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کی جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے۔