ساجد حسن پاکستان کی جیت کیلئے دعاگو

October 23, 2021

پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن کل ہونے والی ٹی20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں۔

ساجد حسن کی جانب سے بروز اتوار ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُن کا جوش و ولولہ دیدنی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’دعا ہے کہ کل پاکستان بھارت کو بری طرح شکست دے، اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے لیکن ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی رہنا چاہیے۔‘

ساجد حسن نے کہا کہ ’یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی کل کے میچ میں ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔‘

واضح رہے کہ کہ 24 اکتوبر بروز اتوار، کل شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا آپس میں تاریخی ٹاکرا ہوگا ۔