• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او اینتھروپک نے اے آئی ترقی کی رفتار فوری سست کرنے کی اپیل کردی

اے آئی کمپنی اینتھروپک کے سی ای او داریو اموڈے نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنے کی اپیل کردی۔

داریو اموڈے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو صرف چھ مہینوں میں باغی اے آئی ایجنٹس کے جھنڈ انٹرنیٹ پر قبضہ کر سکتے ہیں اور چھ سے بارہ مہینوں میں ایسا جھنڈ پورا انٹرنیٹ مستقل بوٹ نیٹ کے ذریعے ہائی جیک کر سکتا ہے، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سی ای او اینتھروپک نے لکھا کہ ہمیں اے آئی ماڈلز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی رفتار کم کرنی چاہیے۔ ترقی پھر بھی تیز نظر آئے گی اور ہمیں حاصل ہونے والے وقت کا دانشمندی سے استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اینتھروپک کمپنی یکطرفہ طور پر بیرونی جانچ کرنے والوں کو ملازمین جیسی رسائی دے گی تاکہ حفاظتی طریقہ کار چیک کیاجاسکے اور واقعات کی رپورٹ کی جاسکے۔

سی ای او اینتھروپک نے پوری انڈسٹری سے بھی یہی کرنے کی اپیل کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید