سعودی عرب: کورونا کے 43 نئے کیسز، 2 اموات

October 23, 2021

سعودی عرب میں کورونا کے 43 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ اس وبا سے 2 افراد انتقال بھی کرگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 776 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 246 ہوگئی ہے۔