غیرقانونی بھرتی، ریفرنس ناقابل سماعت ہونے کی درخواست پر دلائل طلب

October 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کے ناقابل سماعت ہونے کی درخواست پر نیب پراسیکوٹر سےدلائل طلب کرلیے۔ احتساب عدالت میں سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان کے علاوہ ریفرنس کے تفتیشی افسر علی رضا پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ملزموں کےوکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس کے بعد ریفرنس کی سماعت ممکن نہیں۔ عدالت ہمارے موکل کے خلاف ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتی۔ ریفرنس میں نامزد ملزموں کو بری کیا جائے،عدالت نے درخواست پر دلائل آئندہ سماعت پر طلب کرلئے۔جبکہ نیب پراسیکیوٹر سے بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔