پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری ڈیڑھ سال کی بیٹی سیرینا پری اسکول جاتی ہے جس پر میزبان نے خاصی حیرانگی کا اظہار کیا۔
صبور علی نے بتایا کہ سیرینا کو ہم نے پری اسکول میں داخلہ کروایا ہے جہاں فی الحال وہ 15 سے 20 منٹ کے لیے جاتی ہے، کھیلتی ہے اور واپس آ جاتی ہے اس سے ہماری بیٹی کے سوشل اسکلز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ضروری تھا کہ وہ کچھ دیر اپنے والدین سے دور رہے تاکہ اسے پتہ چلے کہ ہم نہیں ہوں گے تو اسے کیسے رہنا ہے اور دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول کا تعارفی دن وہ واحد دن تھا جب وہ بہت روئی اور میں شرمندہ ہوئی کیونکہ وہاں اس کے علاوہ اور کوئی بچہ نہیں رو رہا تھا جب کہ وہ کافی سوشل بچی ہے لیکن اب وہ اسکول سے واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔