سی ڈی اے کو صفا گولڈ مال کیس کے نیب کورٹ فیصلہ پر عملدرآ مد کی ہدایت

October 24, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے سی ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ صفا گولڈمال ایف سیون مرکز اسلام آ باد کے بارے میں نیب کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآ مد کیا جا ئے، نیب کورٹ اسلام آ باد نے تین ستمبر کو صفا گولڈ مال کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجی مال کے مالک اور سی ڈی اے کے چار افسرں کو سزا سنائی تھی،مال کے مالک کو سات سال قید کے علاوہ ایک ارب روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا، فیصلہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تین فلور سی ڈی اے کو ضبط کرنے اور انکا کرایہ قبضہ کی تاریخ سے وصول کرنے کا حکم دیاگیا، یاد رہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے 14نومبر2017کو غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے صفا گولڈ مال کی لیز منسوخ کردی تھی ،ممبرسٹیٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کرایہ کی وصولی کا میکانزم وضع کرے ،چار سال گرزنے کے باوجود سی ڈی اے نے قبضہ لیا اور نہ ہی کرایہ وصول کیا،سی ڈی اے بورڈ نے 8ویں فلور پر تعمیر کئے گئے سینما کو مسمار کرنے کی منظوری دی تھی لیکن اس فیصلہ پر بھی عمل نہیں کیا گیا جن افسروں کو سزا دی گئی انکا موقف ہے کہ دوران تفتیش کوئی مالی منفعت کا حصول ثابت نہیں ہوا،سی ڈی اے کے نئے بائی لاز 2020میں اب 9فلور کی تعمیر کی اجازت دیدی گئی ہے،سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلہ پر عمل کیا جا ئیگا اس کیلئے با ضابطہ کاپی لا ونگ عمل کیلئے فراہم کرتا ہے۔