ملکی سیاسی صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے، ضیاء عباس

October 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی سیاسی صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے، اپوزیشن پر الزام تراشی کے علاوہ حکومت نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں دی، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش دکھائی نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں، دہشت گرد ایک بار پھرسر اٹھارہے ہیں جس سے ملک میں امن و امان کے خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔