کنزہ ہاشمی سنڈے کو کس طرح انجوائے کرتی ہیں؟

October 24, 2021

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سنڈے کو کس طرح انجوائے کرتی ہیں اس حوالے سے کنزہ نے اپنی نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنزہ ہاشمی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔


کنزہ ہاشمی نے اپنی تصویر کے کیپشن میں ہیپی سنڈے لکھا اور اس کے ساتھ ہی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پینے کے لیے جوس اور کھانے کے لیے پیٹیس رکھے ہوئے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے کنزہ ہاشمی کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔