• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں سوئمنگ پول کیساتھ لگژری کمپاؤنڈ والی جیل پر چھاپہ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انڈونیشیا کی ایک جیل میں اچانک چھاپے کے دوران قیدیوں کے لیے لگژری کمپاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس جیل میں موجود اس لگژری کمپاؤنڈ میں ایئرکنڈیشن، بڑی اسکرین والے ٹی وی، صوفے، فریج، سوئمنگ پول اور جم سمیت کئی سہولتیں موجود تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپاؤنڈ دارالحکومت جکارتہ کے قریب ’سی بی نونگ جیل‘ میں قائم تھا، جہاں سے تفتیش کے دوران 10 سے زائد رہائشی یونٹس ملے۔

رپورٹ کے مطابق جیل میں ایک گالف سمیولیٹر بھی زیرِ تعمیر تھا، جبکہ کمپاؤنڈ میں مہنگی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ کچھ قیدی جیل میں بنے رہائشی یونٹس میں موجود تھے جس سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں عام قیدیوں سے مختلف خصوصی سہولتیں حاصل تھیں۔ 

حکام نے تحقیقات کے بعد جیل کے سربراہ سمیت 5 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

بعد ازاں، ان غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کر دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں کہ یہ سہولتیں کس طرح قائم ہوئیں اور قیدیوں سے ان کے استعمال کے عوض رقم لی جاتی تھی یا نہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید