گولیاں لگنے سے خاتون اور ایک شخص زخمی

October 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری کوئلہ گودام کے قریب گولی لگنے سے 20 سالہ الیاس زخمی ہوگیا ، قصبہ کالونی میں گھر میں فائرنگ کے پر اسرار واقعے میں 45 سالہ خاتون بخت شیرینہ زوجہ شاہین زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق دونوں افراد کو نامعلوم سمتوں سے آکر گولیاں لگیں ۔