• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے شہر سویدا میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 89 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح فسادات میں اب تک 89 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مسلح راہ زنی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں مقامی دروز فرقے اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان نسلی فسادات میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ 

ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق دروز فرقے کی مسلح ملیشیا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان جھڑپوں میں 10 سے زائد مسلح قبائلی بھی مارے جاچکے ہیں۔ 

سویدا گورنریٹ نے جھڑپوں میں 6 شامی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ 

دریں اثناء اسرائیل میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے سویدا میں سرکاری ٹینکوں پر بمباری کی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جھڑپیں شہر کے مشرقی علاقہ مقوس میں راہزنی کے واقعے کے بعد مقامی مسلح ملیشیا اور قبائلیوں کے درمیان شروع ہوئی تھی۔ 

جس کے دوران دونوں متحارب فریقین نے ایک دوسرے کے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ جنہیں عمائدین اور سرداروں کی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ سویدا شہر شام میں دروز فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کا سب سے بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید