• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ماسٹرز سنوکر: شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کو یکطرفہ مقابلے میں ہرادیا

شاہد آفتاب نے یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے فتح حاصل کی۔
شاہد آفتاب نے یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے فتح حاصل کی۔

شاہد آفتاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ 16 میں جگہ بنالی جبکہ محمد آصف ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ 

شاہد آفتاب نے پہلے میچ میں کویت کے عبداللہ الیوسف کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے اور دوسرے میچ میں بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی منن چندرا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے فتح حاصل کی۔ 

شاہد آفتاب کی کامیابی کا اسکور 17-90، 46-59 اور 46-105 رہا۔

ٹورنامنٹ 13 جولائی سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ہے جس میں مختلف کیٹیگریز میں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید