• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان


چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: پی آئی ڈی
چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: پی آئی ڈی 

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین، لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ نمائندگان ضلعی بار ایسوسی ایشنز میں آگاہی بڑھانے، مقامی ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے اور بینادی سطح پر جاری انصاف کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے رابطہ کار کے طور پر کام کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین، لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

اجلاس کا مقصد بلوچستان کی بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارز اپنے ترقیاتی منصوبے ضلعی ترقیاتی کمیٹیوں کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔ چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کی جائے گی، جو مجسٹریٹ عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک تمام سطحوں پر دستیاب ہوگی۔

ضلعی قانونی با اختیاری کمیٹیوں کے ذریعے وکلاء کو 50,000 روپے تک معاوضہ دیا جائے گا، بار ایسوسی ایشنز اس مقصد کے لیے اہل وکلاء کو ضلعی ججوں، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو نامزد کر سکتی ہیں۔

اجلاس میں شریک تمام وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز نے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے اور مؤثر بنانے کے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

قومی خبریں سے مزید