بھکر: لاپتہ ہونیوالے سیکنڈ لیفٹیننٹ کی لاش نہر سے برآمد

October 25, 2021

بھکر،کلور کوٹ(نامہ نگاران)تحصیل دریا خان کے علاقہ قریشیاں والا ہیڈ تھل کینال نہر سے 7روز بعد سیکنڈ لیفٹیننٹ رانا عثمان لیاقت کی نعش برآمد ہوگئی ۔رانا عثمان لیاقت پاسنگ آئوٹ پریڈ کرنے کے بعد گھر کلورکوٹ چھٹی آیا ہوا تھا کہ اچانک گھر سے غائب ہو گیا اس کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق اس کے ایک قریبی دوست نے دوران تفتیش سر میں گولی مار کر قتل کرنے اور لاش نہر میں پھینکنے کااعتراف کرلیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران اور ڈی پی او بھکر راناطاہررحمن خاں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقتول کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔