30 لاکھ سائنو ویک، 36 لاکھ فائزر ویکسین پاکستان پہنچ گئیں

October 25, 2021

لاہور( خبرایجنسی)کورونا ویکسین کی 66لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی ہیں، چین سے سائنوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزلائی گئی ہیں، 30 لاکھ سائنوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کوتحفہ ہے۔کوویکس سے36لاکھ کوروناویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی، کوویکس کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین فراہم کی گئی ہے، کوویکس کی ویکسین کھیپ غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچائی گئی،اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئرہائوس منتقل کردی گئیں، فائزر اور کوروناویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی۔