• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ کی تعریف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست قرار دیا ہے۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں نے عوام کی نظروں کے سامنے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مقبولیت حاصل کی، دونوں کے تعلقات بھی کئی اتار چڑھاؤ سے گزر چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان تعلق، علیحدگی، عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی اور پھر اس کے خاتمے سمیت ان کی ذاتی زندگی مختلف مواقع پر خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔

ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل ہونے پر حال ہی میں نیا گانا ’پابلو‘ ریلیز کیا، یہ گانا صرف ایک جشن نہیں بلکہ ناقدین اور مخالفین کے لیے ہانیہ عامر کا جواب بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اب عاصم اظہر نے بھی ہانیہ عامر کے گانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر نے ’پابلو‘ کو زبردست گانا قرار دیا اور کہا کہ یہ اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا بہترین انداز ہے۔

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کا پاکستان آئیڈل کا جج بننا ضروری نہیں، تاہم انہوں نے گانے کو سراہتے ہوئے ہانیہ کے فن اور اظہار کو پسند کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید